Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن
شائع 03 فروری 2023 10:32pm
کاغزات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ فوٹو — فائل
کاغزات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید اکتیس حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا، کاغزات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغزات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی، الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے اور کاغزات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 2 سوات، این اے 3 سوات کے علاوہ این اے 5 اور 67 لوئر دیر میں ضمنی انتخاب ہوگا۔ این اے 8 مالاکنڈ، این اے 9 بونیر، این اے 16 ایبٹ آباد میں بھی ضمنی الیکشن ہوگا۔

ای سی پی کے مطابق این اے 19 صوابی، این اے 20 مردان ، این اے 28 پشاور، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک کے علاوہ این اے 40 باجوڑ، این اے 42 مہمند، اور این اے 44 خیبر میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 19 مارچ کو این اے 61 راولپنڈی، این اے 70 گجرات، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93 خوشاب میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

اس کے علاوہ این اے 96 میانوالی، این اے 107 فیصل آباد، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے 152 خانیوال میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 158 ملتان، این اے 164، این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا جب کہ این اے 177 رحیم یار خان، این اے 187 لیہ میں بھی 19 مارچ کو ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا۔

خیال رہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھاجس کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔

pti

ECP

by election