Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کا پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کے مقام کا دورہ

خیبر پختونخوا پولیس کے جوان بہت بہادر ہیں، آرمی چیف
شائع 03 فروری 2023 09:51pm
آرمی چیف آئی کے پی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب
آرمی چیف آئی کے پی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — آکرین گریب
فوٹو — آکرین گریب

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز میں دھماکے کے مقام کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پولیس لائز دھماکے کے مقام کا دورہ کرکے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو بھی سراہا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے جوان بہت بہادر ہیں جنہوں نے فرنٹ لائن پر دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔

ISPR

COAS

peshawar blast

Army Chief General Asim Munir