Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

آئل اینڈ گیس کمپنیز کا گردشی قرضہ تاریخی سطح پر پہنچ گیا

پی ایس او کا گردشی قرضہ ریکارڈ 584 ارب روپے ہوگیا
شائع 03 فروری 2023 04:34pm
پی ایس او پمپ۔ فوٹو — رائٹرز
پی ایس او پمپ۔ فوٹو — رائٹرز

اسلام آباد: آئل اور گیس کمپنیوں کا گردشی قرضہ تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آج نیوز کو موصول دستاوزیزات کے مطابق مجموعی طور پر سات کمپنیز کے گردشی قرضے 2305 ارب تک پہنچ گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا گردشی قرضہ ریکارڈ 584 ارب روپے جب کہ پی پی ایل کا گردشی قرض 572 ارب روپے ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جی ایچ پی ایل کا گردشی قرضہ 212 ارب روپے، او جی ڈی سی ایل کا 81 ارب روپے، ایس این جی ایل کا 24 اور ایس ایس جی سی ایل کا گردشی قرضہ 8 ارب روپے ہوگیا ہے۔

PSO

Loan

Oil and gas