Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بگ بیش لیگ: وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا

تھرڈ امپائر کو غلطی کا احساس ہوا تو فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں دیا
شائع 03 فروری 2023 03:38pm

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔

سڈنی سکسرز کی اننگز کے دوران بیٹر جوش فلپ نے میٹ ککنمان کی گیند پر سوئیپ شاٹ کھیلا جس پر برسبین ہیٹ کے وکٹ کیپر جمی پیرسن نے کیچ کی زوردار اپیل کردی، جسے امپائر نے مسترد کیا تو ریویو لیا گیا۔

اسنیکو میٹر سے گیند واضح طور پر گلوز کو چھوتی ہوئی دکھائی دی لیکن تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

وکٹ کیپر نے گیند بولر کو دینے کے بجائے گلوز میں تھامے رکھی اور فیلڈ امپائر سے دوبارہ چیک کرنے کو کہا، اس بار غور سے دیکھنے کے بعد تھرڈامپائر کو غلطی کا احساس ہوگیا اور فیصلہ فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے حق میں آیا۔

Australia

bigh bash league

brisbane heat

sydney sixers