Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کے انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر پی ڈی ایم نے یوٹرن لے لیا

پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات میں مل کرحصہ لینے پرغور
شائع 03 فروری 2023 03:27pm

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر پی ڈی ایم نے یوٹرن لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے حکومتی اتحادیوں کا حصہ لینے کا ارادہ بن گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری ضمنی انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑنے کی تجویزدی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کو منانے اور انتخابات میں متفقہ امیدوارلانے کے لئے وزراء پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ تمام حلقوں پرمتفقہ امیدوار لانے کی تجاویز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 16 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات میں خود حصہ لینے کے بجائے سابقہ اراکین قومی اسمبلی کو میدان میں اترانے کا فیصلہ کیا ہے۔

PDM

imran khan