Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوا پانچ روپے اضافے کے بعد امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری
اپ ڈیٹ 03 فروری 2023 08:27pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں مزید 5 روپے 22 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 13 روپے 98 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 280 روپے ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کیوں مہنگا ہوا اور 2023 میں کہاں پہنچے گا

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 271 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 275 روپے تھی۔

pakistan economy

economic crisis

ڈالر

pakistani rupee