Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس نے پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کے شریک ملزم کو گرفتار کرلیا

پولیس نے ایکس سی این ملزم دلشاد کو گرفتار کیا
شائع 03 فروری 2023 01:06pm

لاہور کی اینٹی کرپشن پولیس نے عبوری ضمانت کے لئے آئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے شریک ملزم دلشاد کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن نے پولیس کے ہمراہ اینٹی کرپشن عدالت کے مرکزی دروازے پر کارروائی کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے شریک ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس نے ایکس سی این ملزم دلشاد کو گرفتار کیا۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے عبوری ضمانت کے لیے آئے ملزم کو گرفتار کیا۔

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

anti corruption police

mohmmad khan bhatti