Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے
شائع 03 فروری 2023 12:38pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 16 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات میں خود حصہ لینے کے بجائے سابقہ اراکین قومی اسمبلی کو میدان میں اترانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی کہ سابقہ ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کررکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے لیکن اب انہوں نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کرلیا جبکہ سابقہ ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

pti

imran khan

lahore

by election