Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی اورانشاکے نکاح کی تیاریاں مکمل، تقریب آج ہوگی

ایونٹ منیجمنٹ کمپنی نے تیاریوں کی مختصرویڈیو شیئرکی
شائع 03 فروری 2023 12:37pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ نازبلے بازشاہین شاہ آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاآفریدی کے ساتھ آج نکاح کے بندھن میں بندھیں گے۔

شان مسعود، حارث رؤف اور شاداب خان کے بعد سال نو میں زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے والے شاہین شاہ چوتھے پاکستانی کرکٹرہیں تاہم فی الحال صرف نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے اور رخصتی بعد کی جائے گی۔

لاہور قلندرز کے کپتان پہلے ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں کیونکہ ان کے نکاح کی تقریب آج روشنیوں کے شہرمیں ہوگی۔

تقریب میں کئی نامور شخصیات، کرکٹرز اوردیگر کی شرکت متوقع ہے۔

جوڑے کے کلپ آرٹ پر مشتمل ایک ڈیجیٹل دعوت نامہ کارڈ بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے تاہم دونون فیملیز میں سے کسی نے بھی تاحال اس کے اصل ہونے سے متعلق تصدیق کی ہے نہ تردید۔

شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ کی شادی کی تقریبات پر انتظامات سنبھالنے والی ایونٹ منیجمنٹ کمپنی ’گیدرنگ ڈاٹ پی کے‘ کی خدمات اس بار بھی حاصل کی گئی ہیں۔

کمپنی نے انسٹااکاؤنٹ پر شاہین آفریدی کی تصویرشیئرکی اور ساتھ ہی ایک جھلک تقریب کی تیاریوں کی دکھائی۔

فاسٹ بولر اورانشا کا رشتہ تقریباً 2 سال قبل طے پایا تھا۔

ایک انٹرویو میں شاہین شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کرنا ان کی خواہش تھی۔

Shahid Afridi

Shaheen Shah Afridi

Ansha afridi