Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں انڈے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان
اپ ڈیٹ 03 فروری 2023 12:55pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

لاہور میں مرغی کی قیمتیں مہنگی ہونے کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

انڈوں کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خریداروں کا کہنا ہے کہ آئے روز دام بڑھتے جا رہے ہیں قیمتوں کو چیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

شہرمیں 25 سے 27 روپے میں فروخت ہونے والا انڈا اب 40 اور 45 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

ایک درجن انڈوں 310 روپےمیں فروخت کیے جارہے ہیں اڑھائی درجن انڈوں کی ٹرے جو پہلے 500 روپے میں دستیاب تھی، اب ساڑھے 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

chicken

eggs