Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

معاشی بحران، اسٹیٹ بینک کے ذخائر10سال کی کم ترین سطح پر

2013 میں اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کا حجم 2 ارب 96 کروڑ ڈالر تھا
شائع 03 فروری 2023 11:47am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پرآگئے ہیں۔

ملک میں معاشی بحران بڑھنے کے ساتھ روپے کی قدر میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر بھی کم ہوتے جارہے ہیں۔

27 جنوری تک مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 3 ارب 8 کروڑ ڈالر رہی اور دسمبر 2013 میں اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کا حجم 2 ارب 96 کروڑ ڈالر تھا۔

ملک میں موجود مجموعی زرمبادلہ کا حجم 8 ارب 74 کروڑ ڈالر ہے، جس میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب 8 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ ہے اور کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر کی مالیت 5 ارب 65 کروڑ ڈالر ہے۔

SBP

SBP RESERVES