Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 30 روپے اضافے کا امکان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی عائد کرنے پرغور
شائع 03 فروری 2023 11:14am
پالیسی مذاکرات کامیاب مکمل ہونے پرنواں جائزہ مکمل ہوگا،حکام - تصویر/ روئٹرز
پالیسی مذاکرات کامیاب مکمل ہونے پرنواں جائزہ مکمل ہوگا،حکام - تصویر/ روئٹرز

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات مکمل ہونے سے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 17 فیصد سی ایس ٹی عائد کرنے سے 30 روپے تک پیٹرول کی قیمت بڑھ سکتی ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی مذاکرات کامیاب مکمل ہونے پرنواں جائزہ مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر35،35 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے، پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی تھی۔

petrol price

IMF

Petroleum products

petroleum prices

Petroleum Levy