Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی
شائع 03 فروری 2023 10:41am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائے گئے ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت کے بعد پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ سوچ کر جواب دے گی۔

اب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ ہم ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

اسد قیصرکے مطابق ہم نے پہلے ہی امن کے لئے احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔

اسد قیصر کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے صرف رسمی طور پر دعوت دی ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کسی چیز میں مخلص اور سنجیدہ نہیں۔

اسد قیصرکا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف گرفتاریاں کرتے ہیں اور دوسری طرف دعوت دیتے ہیں، ہم ان کے ساتھ کیسے بیٹھ جائیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کیا ہے، جس میں عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

pti

PM Shehbaz Sharif

Apex Committee Meeting