Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے دہشت گردوں کو اپنی نگرانی میں پنپنے دیا، عمران خان

شہبازشریف اتنے بے شرم کیسے ہوسکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 03 فروری 2023 09:50am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو اپنی نگرانی میں پنپنے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، یہ حکومت ہارس ٹریڈنگ اور سازش سے بنائی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا، فاشزم سے جمہوریت کو تباہ کردیا، بنیادی حقوق ختم کردیے، دہشت گردوں کو اپنی نگرانی میں پنپنے دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اتنے بے شرم کیسے ہوسکتے ہیں۔

pti

اسلام آباد

imran khan

PM Shehbaz Sharif