Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر 105 اضلاع کی خواتین نظر انداز

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کردی
شائع 03 فروری 2023 09:26am
یہ طریقہ کارصوبائی کوٹے کی غیرمساوی تقسیم کاسبب بنتا ہے ، رپورٹ - تصویر/ اے ایف پی
یہ طریقہ کارصوبائی کوٹے کی غیرمساوی تقسیم کاسبب بنتا ہے ، رپورٹ - تصویر/ اے ایف پی

موجودہ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں مخصوص علاقوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے رپورٹ میں بتایا کہ ملک کے 136 اضلاع میں سے 105 اضلاع سے کوئی خاتون مخصوص نشست پر منتخب نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 23 ، بلوچستان کے 32، خیبرپختونخوا کے 30 اورسندھ کے 20 اضلاع سے کوئی خاتون منتخب نہ ہوسکی۔

رپورٹ میں بتایا کہ یہ طریقہ کارصوبائی کوٹے کی غیرمساوی تقسیم کاسبب بنتا ہے اور نشستوں پرمخصوص شہروں کی اجارہ داری قائم ہے۔

National Assembly

Women

Women Rights