Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد
اپ ڈیٹ 03 فروری 2023 11:19am
فوٹو۔۔۔۔۔ پاکستان ٹوڈے
فوٹو۔۔۔۔۔ پاکستان ٹوڈے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کے ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کی تصدیق کرتا ہے، پاک فوج نے ملک سے ایک بار پھردہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

ISPR

North Waziristan

security forces

terrorist killed