Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ، اہلکار محفوظ رہے

پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب
شائع 03 فروری 2023 09:12am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

بنوں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بنوں ککی روڈ پر واقع دڑے پل چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں کی فوری جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

terrorist attack

Bannu

police chowki