Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ریلویز کا مسافر ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا اصولی فیصلہ

مسافروں نے کرائے بڑھانے کے فیصلہ کو مسترد کر دیا
شائع 03 فروری 2023 09:16am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد تک اضافے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

مسافروں نے پاکستان ریلویز کی جانب سے ریل کے کرایوں میں اضافے کے فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

مسافروں کی جانب سے کرائے بڑھانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے عالم میں ٹرین کے کرائے بڑھانا عوام کو واحد سستی سواری سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلویز کو سیلاب کے باعث 500 ارب کا مالی نقصان اٹھانا پڑا

ان کا کہنا ہے کہ پہلے نجی ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھائے اب ریلوے انتظامیہ بھی انہی کے نقش قدم پر چل پڑی، حکمران اپنے اخراجات کم کر لیں تو کرائے بڑھانے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔

Pakistan Railways

pakistan economy

Transport

Khawaja Saad Rafique