Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار کی ملاقات

پشاور دھماکے پر افسوس کا اظہار
شائع 03 فروری 2023 08:45am
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کرکے پشاور دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور مسجد میں خودکش حملے سے جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی ترقی اور سیلاب متاثرین کی بحالی پر گفتگو اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ڈیرک شولے نے کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Washington

Bilawal Bhutto Zardari

Derek Chollet

Pakistan Foreign Minister

US Ministry of Foreign Affairs