Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چلی کے جنگلات میں لگی آگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے

19ہزار700 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ، سیکڑوں مکانات خاکستر
اپ ڈیٹ 04 فروری 2023 09:13am
حکام کے مطابق آگ ارجنٹائن سے آنے والی خشک اور گرم ہواؤں کی وجہ سے لگی - تصویر/ روئٹرز
حکام کے مطابق آگ ارجنٹائن سے آنے والی خشک اور گرم ہواؤں کی وجہ سے لگی - تصویر/ روئٹرز

لاطینی امریکا کے ملک چلی میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں لگی آگ سے اب تک آگ سے جھلس کر 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آگ سے 19 ہزار 700 ایکٹر رقبہ جل کر راکھ ہوگیا جبکہ سیکڑوں مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ 39 مقامات پر آگ بے قابو، فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، جبکہ حکام کے مطابق آگ ارجنٹائن سے آنے والی خشک اور گرم ہواؤں کی وجہ سے لگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے بعد حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا اور آگ چلان نامی علاقے میں لگی تھی۔

حکام کے مطابق خطرے کے پیش نظر جنوبی علاقوں میں سات پارکوں کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

chile

Wildfires