Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ میرا نے مینا کماری بننے کی تصدیق کردی

وہ فلم ’پاکیزہ‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گی
شائع 02 فروری 2023 11:45pm

سن 1972 کی بلاک بسٹر فلم ’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک کی تصدیق کر دی گئی۔

اداکارہ میرا جی نے حال ہی میں ایک سماء ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم ’پاکیزہ‘ کے سیکوئل میں مینا کماری کا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال مارچ میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

بلاک بسٹر فلم کے پاکستانی ری میک کو حامد حسین اپنی یو اے ای پروڈکشن ہاؤس کے تحت بنائیں گے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مذکورہ بلاک بسٹر ری میک میں مرکزی کردار اداکارہ ماہرہ خان نبھائیں گی جبکہ ان کے ساتھ کئی نامور فنکاروں کے نام بھی زیر غور ہیں۔

فلم ’پاکیزہ‘ کو ستر کی دہائی میں انڈین سینما کی مہنگی ترین فلمی سمجھا جاتا ہے جسے 14 سال میں تیار کیا گیا تھا اور یہ فلم اُس زمانے میں ایک کروڑ پچیس لاکھ انڈین روپے یا ایک لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر میں بنی تھی۔

بلاک بسٹر فلم کے ایک ماہ بعد اس کی اداکارہ مینا کماری کا انتقال ہوگیا تھا جس سے یہ زیادہ مشہور ہوئی۔

Meera

Meena Kumari

Pakeezah