Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ جانتے ہیں یہ بچہ اب کیسا نظر آتا ہے؟

پرزان دستور نے حال ہی میں شاہ رخ خان سے ملاقات کی ہے
شائع 02 فروری 2023 09:55pm

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اداکار پرزان دستور نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کر دیں۔

سن 1998 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈبلاک بسٹر فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں چھوٹے سردار کا کردار نبھانے والے اداکار پرزان دستور نے انسٹاگرام پر شاہ رخ خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ملاقات تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک اور تےصویر شیئر کی جس میں جو فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے سیٹ پر لی گئی تھی ۔

اس تصویر میں شاہ رخ خان نے پرزان کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔ پرزان نے کیپشن میں لکھا کہ ’پرزان کی پٹھان سے ملاقات‘۔

یاد رہے کہ’ کچھ کچھ ہوتا ہے’ میں پرزان نے معصوم بچے کا کردار ادا کیا تھا جو ستارے گننے کا شوق رکھتا تھا۔

پرزان اب شادی شدہ ہیں جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ اکثر تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

Shahrukh Khan

Parzaan Dastur