Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری شادی خطرے میں ہے، راکھی ساونت

شوہر عادل درانی نے طلاق کی دھمکی دے دی
شائع 02 فروری 2023 09:41pm

راکھی کی والدہ کے انتقال کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کی شادی خطرے میں ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میں ڈسٹرب ہوں میں بہت زیادہ۔ میری شادی خطرے میں ہے۔

راکھی ساونت نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی کو کیا خطرات لاحق ہیں لیکن اُن کا کہنا تھا کہ میں ابھی آپ کو کچھ نہیں بتا سکتی، وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا۔

بھارتی ڈانسر نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کرتی ہوں، آخر میں نے کسی کا کیا بگاڑا، پہلی میری ماں چلی گئی اور اب یہ سب ہورہا ہے۔

راکھی نے ہاتھ جوڑ کر جذباتی انداز میں درخواست کی کہ ظلم مت کرو، شادی کوئی مذاق نہیں ہے ، میری شادی شدہ زندگی میں آکر کسی کو کیا ملتا ہے۔

خیال رہے رواں سال 28 جنوری کو راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے باعث انتقال کر گئیں تھیں۔

گزشتہ ماہ راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کرمسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی

Rakhi Sawant