Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

ترقی پانے والے افسران میں عمران قادر، غضنفر لطیف، شہریار خان شامل ہیں، ترجمان
شائع 02 فروری 2023 07:25pm
ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران۔ فوٹو — پاک فضائیہ
ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران۔ فوٹو — پاک فضائیہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے 8 افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں عمران قادر، غضنفر لطیف، شہریار خان، نعمان وحید کے علاوہ مہریار ثاقب نیازی، ابوذر خان، محمدآصف اسلم اور غلام شبیر شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے ائیر وائس مارشل عمران قادر نے دوران تربیت اعزازی شمشیر کا اعزاز حاصل کیا، اس وقت ائیر ہیڈ کوارٹرز میں سربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے عہدے پر فائز ہیں۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر بھی فائز رہے جب کہ وہ ستارہ امتیاز اور ستارہ بسالت کے اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔

ایئر وائس مارشل شہریار خان نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے ستارہ امتیاز (ملٹری) کا اعزاز کیا جب کہ ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی نے سعودی عرب میں جنرل سکیورٹی ایوی ایشن کمانڈ کے ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر وائس مارشل ابوذر خان نے اسٹریٹجک اسٹڈیز اور وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں، ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم ڈائریکٹر میزائل اینڈ گراؤنڈ آرمامینٹ بھی کام کر چکے ہیں اور ایئر وائس مارشل غلام شبیر نے نائیجیرین ائیر فورس میں بطور ٹیکنیکل ایڈوائزر بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔

Pakistan Air Force

Air Vice Marshall