Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں فی تولہ سونے کے دام مزید بڑھ گئے

فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ 7 ہزار 200 کا ہوگیا
شائع 02 فروری 2023 07:12pm
عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر مہنگا ہوا۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر مہنگا ہوا۔ فوٹو — فائل

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ 7 ہزار 200 کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1887 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر اضافے سے 1956 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan