Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جعلی کینسر کا دعویٰ کرکے لاکھوں روپے امداد بٹورنے والی ٹک ٹاکر گرفتار

روسو نے 439 افراد سے تقریباً 38 ہزار ڈالرز وصول کیئے، برطانوی میڈیا
شائع 02 فروری 2023 06:27pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

امریکا سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ٹک ٹاکر کو جعلی کینسر کا دعویٰ کرکے ہزاروں ڈالرز امداد وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مڈیسن روسو نے گزشتہ اکتوبر میں اپنے ٹک ٹاک اور بعد ازاں میڈیا پر دعویٰ کیا تھا وہ لیمفوبلاسٹک لیوکیمیا لبلبے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے ساتھ ان کی ریڑھ کی ہڈی سے فٹ بال جتنا ٹیومر منسلک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ”گو فنڈ می“ نامی ویب سائٹ کے ذریعے روسو نے 439 افراد سے تقریباً 38 ہزار ڈالرز یعنی پاکستانی روپوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی، تاہم امریکی پولیس خاتون ٹک ٹاکر کو کینسر کی مریضہ ماننے سے انکاری تھی اور اسی بناء پر پولیس نے روسو کو رواں جنوری میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ روسو کبھی کینسر یا ٹیومر کے عارضے میں مبتلا نہیں ہوئیں۔

بعد ازاں عدالت نے 19 سالہ خاتون ٹک ٹاکر کو اسکاٹ کاؤنٹی جیل سے 10 ہزار ڈالر نقد بانڈز کے عوض رہا کرتے ہوئے اگلی سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

Cancer

United States

TikTok