Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروبار کے اختتام پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

گزشتہ چھ سیشنز کے دوران انٹربینک میں ڈالر بے قابو
شائع 02 فروری 2023 03:53pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 53 پیسے مہنگا ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی خرید و فروخت 271 روپے 35 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 268 روپے 82 پیسے تھی۔

گزشتہ چھ سیشنز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 40 روپے 46 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 273 روپے ہے۔

ڈالر

US Dollars

US dollar vs PKR