Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور دھماکا: 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی کانسٹیبل ذیشان شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

کانسٹیبل ذیشان کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی
شائع 02 فروری 2023 03:29pm
ذیشان خان گزشتہ تین روز سے آئی سی یو وارڈ میں داخل تھا - تصویر/ فائل
ذیشان خان گزشتہ تین روز سے آئی سی یو وارڈ میں داخل تھا - تصویر/ فائل

پشاور پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ہونے والا مردان کا رہائشی پولیس کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

مردان کے علاقے ظریف خان کلے سے تعلق رکھنے والا 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی کانسٹیبل ذیشان خان گزشتہ تین روز سے موت و ذندگی کی کشمکش میں تھا، جو آئی سی یو وارڈ میں داخل تھا۔

شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ذیشان خان شہادت کو گلے لگا لیا، جبکہ خاندانی ذرائع کے کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل ذیشان خان کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی، جس کا تعلق مردان کے تحصیل کاٹلنگ ظریف خان کلے سے ہے، جو گھر کا واحد کفیل تھا۔

یادر رہے کہ پشاور دھماکے میں مردان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ دیگر جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Khyber Pakhtunkhwa Police

Peshawar Attack