Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعفرآباد میں 2 قبائل کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

لیویز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی
شائع 02 فروری 2023 02:56pm
تصویر/ ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

جعفرآباد کے علاقے باغ ناڑی میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا تبادلہ زمین کے تنازع پر ہوا جس دوران 6 افراد جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی 2 زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پاکستان

Jaffarabad