بھارتی ڈائریکٹرنے جمائما کی فلم میں سجل علی کوکیوں کاسٹ کیا
برطانوی فلمسازوپروڈیوسر اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ، ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کے بھارتی ڈائریکٹر شیکھرکپور نے فلم میں سجل علی کو کاسٹ کرنے کی وجہ بتادی۔
عالمی شہرت یافتہ ڈائریکٹر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اس فلم میں سجل علی کو کاسٹ کرنے کے لیے انہیں بہت سے لوگوں نے کہا تھا۔
شیکھرکپور نے انکشاف کیا کہ فلم کا حصہ بننے کے لیے سجل نے اپنے آڈیشنز بھی بھیجے تھے۔
اداکارہ کی خوبصورتی اور آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے شیکھرکپور نے مزید کہا کہ سجل کی آنکھوں میں بھولا پن اور اداکاری میں درد ہے، وہ جم کر پرفارمنس دیتی ہیں۔
سعودی فلم فیسٹیول کا آغاز جمائمہ کی فلم سے کیا جائیگا
بھارتی فلمساز کے مطابق سجل علی فطرتاً نرم مزاج اور شرمیلی طبیعت کی مالک ہیں لیکن ان سے کہا تھا کہ فلم میں روتی دھوتی نہیں بلکہ دبنگ لڑکی کے روپ میں سامنے آنااور انہوں نے ایسا ہی کیا۔
سجل اور شبانہ اعظمی کے علاوہ فلم کی دیگرکاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز، ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔
’آئی لو ہر‘ سجل علی کی ویڈیو شیئر کرنے والی جمائما گولڈ اسمتھ کا پیغام
اس سے قبل شیکھرکپور سجل علی کو پاکستان انڈسٹری کی شاندار اداکارہ قرار دے چُکے ہیں۔
Comments are closed on this story.