ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران مقرر
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لئے ریٹرنگ افسران کی تقرری کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران مقرر کردیے۔
اس کے علاوہ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تقرری بھی کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران الیکشن کمیشن سے لیے گئے ہیں، آر اوز اور اے آر اوز کی ذمہ داری سرکاری افسران کو دی گئی ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا تھا جس پر پولنگ 16 مارچ کو ہوگی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی 6 فروری سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 13 فروری تک کی جائے گی تاہم امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابات کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان 23 فروری کو جاری کیے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.