Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہترین سہولیات کیساتھ کراچی کا سب سے سستا اسکول

فیس کم ہونے کے باجود پڑھائی بھی بہترین ہے، طلبا
شائع 02 فروری 2023 02:43pm
تصویر/ فیس بک
تصویر/ فیس بک

بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنا بھی مشکل ہوگیا لیکن کراچی میں ایک ایسا اسکول بھی قائم ہے، جس کی ماہانہ فیس صرف 100روپے ہے۔

کراچی کے علاقے مارٹن کوارٹرز میں قائم کم فیس والے اسکول کی کلاسوں میں ایئرکنڈیشن، پروجیکٹر، سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، جبکہ بہترین فرنیچر، پنکھے اور لائٹس بھی موجود ہے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ فیس نہ ہونے کے برابر ہے لیکن بہترین پڑھائی ہے جبکہ ٹیچرز نے بتایا کہ بچوں میں حصول علم کا شوق ہے۔

karachi

Schools