Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

استعفوں کی منظوری چیلنج، پی ٹی آئی ارکان نے ضمنی الیکشن روکنے کی استدعا کردی

پی ٹی آئی کے 43 سابق ایم این ایز نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
شائع 02 فروری 2023 02:22pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 سابق اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفوں کی منظوری کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے ضمنی الیکشن روکنے کی استدعا کردی۔

سابق اراکین قومی اسمبلی نےلاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں الیکشن کمیشن اوراسپیکرقومی اسمبلی کو فریق بنایا۔

درخواست ریاض فتیانہ، طارق صادق، نصراللہ خان سمیت دیگرنے دائرکی۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم این ایزکی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہم نے منظوری سے قبل استعفے واپس لے لیے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے واپس لیے جانےکے باوجود استعفے منظورکرلیے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن اوراسپیکرقومی اسمبلی کے اقدام کوغیرآئینی اقدام قرار دیتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت استعفوں کی منظوری غیرقانونی قراردے۔

پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلےتک ضمنی الیکشن روکا جائے۔

pti

National Assembly

Lahore High Court

PTI Resignations