Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

دانیہ شاہ کیخلاف کیس: دعاعامرکو آئندہ سماعت پرپیش ہونے کی ہدایت

دعاکا بیان بذریعہ ویڈیو لنک ریکارڈ کرنے پردانیہ کے وکیل کو اعتراض
شائع 02 فروری 2023 01:53pm

عامرلیاقت حسین کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتاران کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

آج کی سماعت میں ایف آئی اے کے وکیل نے مدعی مقدمہ مرحوم عامرلیاقت کی صاحبزادی دعا عامرکا بیان بذریعہ ویڈیو لنک ریکارڈ کرنے کی درخواست جمع کروائی۔

دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد، مقدمہ 2 فروری سے شروع ہوگا

درخواست میں کہا گیاہے کہ مدعی مقدمہ لاہورمیں زیرتعلیم ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتیں، ان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرلیا جائے۔

ایف آئی اے کی اس درخواست پرملزمہ دانیہ کے وکیل نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ دعاعامرپاکستان میں موجود ہیں اس لیے ان کا بیان بذریعہ ویڈیولنک ریکارڈ نہ کیا جائے اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔

مجھے جائیداد کے لالچ میں پھنسایا جارہا ہے، گرفتاری کے بعد دانیہ شاہ کا پہلا بیان

عدالت کا آئندہ سماعت پردعاعامر کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں 15 دسمبر 2022 کو لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔

دانیہ شاہ کی گرفتاری پرعامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا ردعمل

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Aamir Liaquat Hussain

Dania Shah

Duaa Aamir