Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بیوٹی بلاگر نے خود کو مردہ ظاہر کرنے کیلئے ہمشکل کو قتل کر دیا

لڑکی نے اپنی ہمشکل کو انسٹاگرام پرڈھونڈا تھا
شائع 02 فروری 2023 01:34pm
شہربان [بائیں]  نے خدیجہ او [دائیں] کو قتل کیا ہے۔
شہربان [بائیں] نے خدیجہ او [دائیں] کو قتل کیا ہے۔

جرمنی کی پولیس نے ایک خاتون بیوٹی بلاگرکو گرفتارکیا ہے جس پردوسروں کو اپنی موت کا جھانسہ دینے کے لیے آن لائن تلاش کی جانے والی ہمشکل کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

تئیس سالہ جرمن نژادعراقی شہربان کے نامی بیوٹی بلاگرپرالزام ہے کہ اس نے گذشتہ سال اگست میں جرمن ریاست باویریا کے شہر انگولشٹٹ میں اپنی ہم شکل بیوٹی بلاگرخدیجہ کو ملاقات کے بہانے بلا کراس پر چاقو سے50 سے زائد وار کیے اور چہرہ مسخ کردیا۔

پولیس ترجمان آندریاس آئیچیلے نے سی این این کو بتایا کہ 23 سالہ جرمن-عراقی شہربان کو الجزائر کی ایک 23 سالہ خاتون کی موت کے سلسلے میں انگولشٹٹ کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے۔ قتل کے سلسلے میں ایک 23 سالہ شخص بھی زیرحراست ہے۔

شہربان کے والدین نے گزشتہ سال 16 اگست کو پولیس کو اسکی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ بعد میں انگولشٹٹٹ سے اس کی گاڑی ملی جس میں ایک خاتون کی لاش تھی۔ اس پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا اوراس کا چہرہ مسخ ہو چکا تھا۔

پولیس اور شہربان کے والدین نے ابتدائی طورہرلاش کی شناخت کی تاہم بعد ازاں پوسٹ مارٹم اورڈی این اے تجزیے سے پتہ چلا کہ یہ کوئی اور لڑکی تھی جو حیرت انگیز طور پر شہربان سے مماثلت رکھتی تھی۔ بعد ازاں ہلاک خاتون کی شناخت 23 سالہ خدیجہ اوکے طور پر کی گئی۔

شہربان نے خدیجہ کی لاش کواپنی مرسڈیزکارمیں رکھا اورمبینہ قتل میں ساتھ دینے والے شیکرکے نامی دوست کے فلیٹ کے قریب کھڑی کرکے یہ ظاہرکرنے کی کوشش کی کہ اندر خود اس کی لاش موجود ہے۔

جرمن میڈیا نے اس کیس کو ’ڈوپل گینگرقتل‘ کا نام دیا ہےجس میں شہربان اورشیکرکے قتل کےالزام کا سامنا کریں گے۔

استغاثہ کے مطابق شہربان گھریلو پریشانیوں اور خاندانی تنازعات سے فرارچاہتی تھی اس لیے اپنی ہی موت کاڈرامہ رچایا۔

میونخ میں مقیم شہربان نے جعلی انسٹااکاؤنٹس بنائے اورایسی خواتین کو ڈھونڈنا شروع کیا جو اس کی ہمشکل دکھتی تھیں، بالآخراسے البانوی شہری خدیجہ او مل گئی جو تقریبا 100 میل دور رہتی تھی۔

شہربان اوراس کےبوائے فرینڈ شیکرکے نے خدیجہ کو بیوٹی پراڈکٹس سے متعلق پیشکش کرتے ہوئے لڑکی کو مبینہ طور پر خوبصورتی کی مصنوعات کے بارے میں پیش کش کرتے ہوئے انگولشٹٹ میں ملاقات طے کی۔

استغاثہ کاکہنا ہے کہ دونوں لڑکی کوگاڑی میں بٹھا کرشہرسے باہرجنگل میں لے گئے جہاں خدیجہ پر 50 سے زائد بارچاقو کے وارکیےگئے۔

شہربان والدین کو سابق شوہرسے ملاقات کا کہہ کر انگولشٹٹ گئی تھی لیکن جب واپس نہ پہنچی تو والدین تلاش میں نکلے اورانہیں 16 اگست کو اپنی بیٹی کی مرسڈیزکار ڈینیوب دریا کے پاس ملی جس کی پچھلی نشست پر لڑکی کی لاش موجود تھی ، انہیں یقین ہوگیا کہ ان کی بیٹی قتل کردی گئی ہے جس کا چہرہ ناقابل شناخت تھا۔

تاہم پوسٹ مارٹم اورڈی این اے ٹیسٹ سے راز کھلا کہ لاش شہربان کے بجائے خدیجہ اوکی تھی، جس کے بعد شہربان اوراسکے دوست کو دھرلیاگیا۔

Germany

Beauty blogger

Shahraban

Khadidja