Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو پولیس نے گرفتار کر لیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا
شائع 02 فروری 2023 08:18am

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

شیخ رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا ہے ان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس نے بدمعاشی کی اور دروازے توڑ کر میرے گھر میں داخل ہوئی ہے ۔

شیخ رشید نے بتایا کہ 200 لوگ گھر میں سیڑھیاں لگا کر داخل ہوئے اور میرے ملازموں کو بھی بہت مارا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں ،انشاللہ حق کی فتح ہوگی ۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سے اسلحہ برآمد ہوا ہے وہ نشے کی حالت میں ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تاریخ میں اتنی متعصب حکومت کبھی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ایسے میں کیا یہ ملک سڑکوں پر کسی احتجاجی تحریک کا متحمل ہو سکتا ہے جس طرف ہمیں دھکیلا جا رہا ہے؟

Sheikh Rasheed