Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کا رہائی کے بعد گھر پر کیسے استقبال ہوا؟ اہلیہ حبا نے تصاویر شیئر کردیں

حبا فواد چوہدری نے جیت لکھ کر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ جیت کا نشان بنا رہی ہیں
شائع 01 فروری 2023 11:35pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے جس پر اہلیہ حبا فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں حبا فواد چوہدری نے ”انصاف مل گیا“ ہیش ٹیگ کا استعمال اور وکٹری یعنی جیت لکھ کر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ جیت کا نشان بنا رہی ہیں، اس تصویر میں سینیٹر شہزاد وسیم کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں حبا فواد چوہدری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رہائی کے بعد انہوں نے کس طرح فواد چوہدری کا گھر میں استقبال کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

ٹویٹر

Fawad Chaudhary

Hiba fawad