Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین آفریدی اورانشاء آفریدی کی شادی کا کارڈ منظر عام پر

شادی 3 فروری بروز جمعہ کو ہوگی
شائع 01 فروری 2023 11:00pm

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی 3 فروری بروز جمعہ کو شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ ہونے جارہی ہے۔

دسمبر 2022 میں شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر خان سے ہوئی تھی تاہم اب ان کی دوسری اور بڑی بیٹی انشاء آفریدی کا نکاح شاہین شاہ آفریدی سے ہوگا۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ تقریب نکاح میں رشتہ دار، عزیزو اقارب، کرکٹرز اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی جب کہ رخصتی دلہن کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد قومی کرکٹرز رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان میں جارح مزاج بیٹر شان مسعود، فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل راؤنڈر شاداب خان شامل ہیں۔

Shaheen Shah Afridi

Ansha afridi