Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم میں جانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ہدایات نہیں تھیں، چوہدری سالک

کسی نے ہمارے خاندان میں دراڑیں نہیں ڈالیں، پرویز الہٰی کے رویے سے دوریاں ہوئیں، "اسپاٹ لائٹ" میں گفتگو
اپ ڈیٹ 01 فروری 2023 11:20pm

وفاقی وزیربرائے سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی محسن نقوی پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ محسن نقوی پر پتا نہیں کیوں الزام لگا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ہمارے خاندان میں دراڑیں نہیں ڈالیں، یہ چوہدری پرویز الہٰی کا رویہ ہے جس کی وجہ سے دوریاں ہوئیں۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ دوہفتے پہلے پرویز الہیٰ کے عمران خان سے متعلق مختلف بیانات تھے۔

اایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی طرف جانے کا فیصلہ متفقہ تھا، جس میں چوہدری پرویزالہٰی بھی شامل تھے، اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ہدایات نہیں تھیں۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Shujat Hussain

Chaudhry Salik Hussain