Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کا بجلی نرخ مقرر کرنے کے اختیارات نیپرا سے واپس لینے کا فیصلہ

سیپرا کے ذریعے بجلی کے نرخوں کا تعین صوبہ خود کرے گا۔
شائع 01 فروری 2023 10:34pm

حکومت سندھ نے بجلی گھروں کے نرخ مقرر کرنے کے اختیارات نیپرا سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی ادارے نیپرا کی جگہ ”سیپرا“ کا ادارہ قائم کیا جائے گا۔

سندھ الیکٹرک اینڈ پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (سیپرا) بل کو کابینہ سے منظوری کے بعد سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ بجلی کے مسائل کے حل کیلئے اپنا ادارہ قائم کریں گے۔

سندھ کابینہ سے جمعہ کو بل کی منظوری لی جائے گی، کابینہ سے منظوری کے بعد بل سندھ اسمبلی میں پیش ہوگا۔

سیپرا کے ذریعے بجلی کے نرخوں کا تعین صوبہ خود کرے گا۔

nepra

SEPRA