پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا
آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کیلئے کرائے ریشنلائز کرنا ناگزیر ہے، ترجمان
پاکستان ریلویز نے کرائیوں میں آٹھ فیصد اضافے کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق گرین لائن کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر فوری طور ہوگا۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 15 فیصد اضافے یی وجہ سے کیا گیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ادارے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کیلئے کرائے ریشنلائز کرنا ناگزیر ہے۔
Pakistan Railways
Inflation
Tickets
مقبول ترین
Comments are closed on this story.