Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آئندہ 5 ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز

توانائی شعبے کے گردشی قرض کوکم کرنے کیلئے تجاویز تیار
شائع 01 فروری 2023 03:26pm
مذاکرات کے حتمی راؤنڈ میں قیمتوں پر تجاویز کو فائنل شکل دی جائے گی، ذرائع - تصویر/ اے ایف پی
مذاکرات کے حتمی راؤنڈ میں قیمتوں پر تجاویز کو فائنل شکل دی جائے گی، ذرائع - تصویر/ اے ایف پی

بڑھتے ہوئے گردشی قرض اور آئی ایم ایف کے دباؤ کے پیش نظر پاورڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں 6 روپے 79 پیسے تک اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

پاورڈویژن ذرائع کے مطابق آئندہ پانچ ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ واراضافے کے ساتھ ہی رواں ماہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 46 پیسے تک مہنگی کرنے تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں ہی ٹیرف میں اوسطاً اضافہ 3 روپے21 پیسے تک بنے گا، مارچ میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 69 پیسے تک اضافے کے ساتھ ہی جون میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 64 پیسے اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ توانائی شعبے کے گردشی قرض کوکم کرنے کیلئے تجاویز تیارکی گئیں ہیں، جبکہ پاور ڈویژن کی جانب سے آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے لائن لاسز اوردیگر نقصانات کو کم کرنے کیلئے حکمت عملی بھی پیش کی جبکہ مذاکرات کے حتمی راؤنڈ میں قیمتوں پر تجاویز کو فائنل شکل دی جائے گی۔

nepra

electricity

electricity price

power division

Ministry of Energy