اسلام آباد ضلع کچہری میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی خراب ہونے کا انکشاف
اسلام آباد ضلع کچہری میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی خراب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلع کچہری میں سیکیورٹی کی بدترین صورتحال ہے، سیشن جج کی جانب سے رجسٹرار ہائیکورٹ کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کچہری کے انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور ایل ای ڈیز خراب ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں، سائلین، وکلا کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی اسلام آباد انتظامیہ اور چیف کمشنر کی ذمہ داری ہے لیکن ڈپٹی کمشنر آفس اسپیشل برانچ اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے تیار نہیں ہیں، چیف کمشنر انتظامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے اسلام آباد انتظامیہ کے انتظامات نہ کرنے سے کچہری احاطہ میں سیکیورٹی صورتحال خطرناک ہے، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو کچہری کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی جائے۔
سیشن جج کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 کے دہشتگرد حملے کے بعد ضلع کچہری میں رینجرز تعینات کی گئی تھی، سیشن ججز کو بغیر بتائے رینجرز واپس لے لی گئی۔
Comments are closed on this story.