Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، معروف بزنس مین کی گاڑی پرفائرنگ سے 2 افراد زخمی

واقعہ سائٹ ایریا کے قریب پیش آیا
اپ ڈیٹ 01 فروری 2023 02:49pm
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ معروف بزنس مین محمد لاکھانی کی گاڑی پر کی گئی ہے تاہم کسی فرد کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معروف بزنس کی حالت خطرے سے باہر ہے، فائرنگ دو اطراف سے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ بظاہر لگتا ہے کہ محمد لاکھانی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے جبکہ وی ایٹ گاڑی میں دو ہی افراد موجود تھے۔

عرفان بلوچ نے مزید کہا کہ محمد لاکھانی کی حالت خطرے سے باہر ہے، فائرنگ کا واقعہ سائٹ سے تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ گاڑی پر فائرنگ ہوئی، تو ہم سب بھاگ گئے تھے، گاڑی میں زخمی شخص کے پیٹ میں گولی لگی تھی زخمی شخص نے بتایا کہ میں بہترہوں۔

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ زخمی شخص نے پانی مانگا تو پانی پلایا جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کا چہرہ لہولہان تھا۔

karachi

Sindh Police

Karachi Firing

SITE Area