Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

عمر نیازی کی نمازجنازہ پڑھنے کوئی نہیں آیا

حساس ادارے کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد گزشتہ روز چل بسا تھا
شائع 01 فروری 2023 12:38pm

حساس ادارے کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد عمرنیازی کی نماز جنازہ میں کوئی شریک نہ ہوا۔

ضلع کرم سے زخمی حالت میں گرفتار کیا جانے والا دہشت گرد گزشتہ روز چل بسا تھا۔

سیاسی تجزیہ کار عمار مسعود نے اپنی ٹویٹ میں عمرنیازی کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو شیئرکی ۔

رات کے اندھیرے میں پڑھائی جانے والی اس نماز جنازہ میں گنتی کے 4 افراد شریک ہیں۔

واضح رہے کہ فورسز نے عمر نیازی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ کچھ دیر زیرعلاج رہنے کے بعد چل بسا۔

ملزم نے ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر کو شہید کیا تھا۔

terrorist killed

Attack on security forces

Umer Niazi