Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین الیکشن کمیشن کیس: اسد عمر کی چند روز میں جواب جمع کرانے کی یقین دہانی

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کیس سے متعلق اعتراضات جمع کرا دیے
شائع 01 فروری 2023 11:43am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے آئندہ چند روز میں جواب جمع کرانے کی یقین دہانی کروا دی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمراور فیصل چوہدری کمیشن میں پیش ہوئے۔

الیکشن کیشن نے اسد عمر سے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دینے سے متعلق پوچھا تو اسد عمر نے کہا کہ مصروف کے باعث جواب جمع نہیں کراسکا، جواب جمع کرانے کے لئے کچھ وقت دے دیا جائے۔

وکیل انورمنصور نے کہا کہ بیرون ملک جانے سے قبل شوکاز کا جواب دے دوں گا۔

فیصل چوہدری نے کیس سے متعلق اپنے اعتراضات جمع کراتے ہوئے مؤقف اپنایاکہ اس قسم کے مقدمات سے خوفزدہ نہیں ہیں کیسز کا سامنا کرتے رہیں گے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔

fawad chaudhry

asad umar

ECP

imran khan

Contempt Election Commission Case