Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کھولنے کے اوقات کار بڑھادیے

اسموگ کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری
شائع 01 فروری 2023 09:33am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ریسٹورینٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے اور ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہے۔

عدالت نے ٹریفک پولیس کو سٹرکوں پر ٹریفک کی معلومات کے لیے ٹیلی فون نمبر دینے کی ہدایت کی ہے اور سیکرٹری ماحولیات سے اسموگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

عدالت نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔

Lahore High Court

restaurant

smog case

home delivery