Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں انتخابات: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب

الیکشن کمیشن کو گورنر خیبرپختونخوا کا خط موصول
شائع 01 فروری 2023 08:43am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو گورنر خیبرپختونخوا کا خط موصول ہوگیا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق آج اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا، الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کے لئے 54 دن درکار ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے تاحال پنجاب میں انتخابات کی تاریخ تجویز نہیں کی گئی۔

ECP

اسلام آباد

Sikander Sultan Raja

kpk election