Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم این اے علی وزیر کی آخری کیس میں بھی ضمانت منظور

انہیں دو سال قبل پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا
شائع 01 فروری 2023 01:07am
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ڈیرہ اسماعیل خان کے آخری کیس میں بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے بانی منظور پشتین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی علی وزیر کے تمام ایف آئی آرز میں ضمانتیں مکمل ہوگئے۔

انہوں نے لکھا کہ آج ڈی آئی خان میں آخری ایف آئی آر میں بھی ضمانت ہوگئی۔

چند روز قبل پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 5 لاکھ روپے اور دونفری مچلکوں پر ضمانت دے دی تھی ۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے علی وزیر کو 16 دسمبر2020 میں اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں پشاورسے گرفتارکیا گیا تھا۔

ali wazir