پریانکا چوپڑا کی بیٹی کا چہرہ پہلی بار دنیا کے سامنے
مالتی کو اب تک مداحوں نے نہیں دیکھا تھا
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کا چہرہ پہلی بار دنیا کے سامنے پیش کردیا۔
15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے دنیا میں آنے والی پریانکا کی بیٹی مالتی کو اب تک مداحوں نے نہیں دیکھا تھا ۔
بلآخر اداکارہ نے 30 جنوری 2023 کو بیٹی کو پوری دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔
گزشتہ روز نک جونس اور ان کے دو بھائیوں کو ہالی ووڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا جس کی تقریب میں پریانکا اور ان کی بیٹی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پریانکا نے کبھی اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا تھا، جب بھی پریانکا نے بیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں گئیں تو بچی کا چہرہ ایموجی سے چھپا ہوتا تھا۔
Priyanka Chopra
مقبول ترین
Comments are closed on this story.